Journal of Research (Urdu)
Journal Website | Current Issue | All Issues
Journal of Research (Urdu) is a bi-annual research journal of the Department of Urdu, Bahauddin Zakariya University Multan (Pakistan) , approved by the Higher Education Commission of Pakistan in category Y. First volume of the JOR(Urdu) was published in 2001. At that time, its name was Journal of Research. As it was being published under the Faculty of Languages and Islamic Studies, at that time so the articles of different subjects of the concerned faculty were accepted and considered for publishing. Later in 2008, Higher Education Commission of Pakistan recognized it as a research journal of Urdu in category Z and thus named it Journal of Research (Urdu). In 2015 it was elevated to category Y. Its thirty five (35) volumes have been published till now. Founder editor of this research journal was Prof. Dr. Anwaar Ahmad, followed by Prof. Dr. Rubina Tareen, Prof. Dr. Aqeela Javed and Prof. Dr. Qazi Abid. Currently, Prof. Dr. Muhammad Shafqatullah (Dean, Faculty of Languages and Islamic Studies) is the chief-editor while Prof. Dr.Mumtaz Khan Kalyani is editor and Dr. M. Sajid Khan and Dr. M. Khawar Nawazish are the sub-editors. جرنل آف ریسرچ ) اردو ( شعبہ اردو بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیرِ اہتمام شائع ہونے والا ایک ششماہی تحقیقی مجلہ ہے جو ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان سے منظور شدہ ہے اور Y کیٹگری میں شمار ہوتا ہے۔ اس کا آغاز 2001 ء میں ہوا۔ اُس وقت اِس تحقیقی مجلے کا نام ’ جرنل آف ریسرچ ‘ تھا اور یہ فیکلٹی آف لینگوئجز اینڈ اسلامک اسٹڈیز کا جرنل تھا۔ اِسی وجہ سے اُردو کے علاوہ دیگر مضامین جیسے عربی، سرائیکی، اسلامیات اور انگریزی کے مضامین بھی اس میں شائع ہوتے تھے۔ 2008 ء میں اسے" جرنل آف ریسرچ ) اردو ( "کا نام دے کر شعبہ اردوکے لیے مخصوص کر دیا گیا اور ایچ ای سی کے منظور شدہ تحقیقی جرائد کی کیٹگری ‘Z’ میں شامل کیا گیا . 2015 ء میں " جرنل آف ریسرچ ) اردو ( " ترقی پا کر ‘Y’ کیٹگری میں شامل ہوا۔اب تک اس تحقیقی مجلے کے کل پینتیس (35) شمارے منظرِ عام پر آ چکے ہیں . اس کے بانی مدیر پروفیسرڈاکٹرانواراحمد تھے۔ان کے بعد پروفیسر ڈاکٹرروبینہ ترین، پروفیسر ڈاکٹر عقیلہ جاوید اور ڈاکٹر پروفیسر قاضی عابد اس تحقیقی مجلے کے مدیران رہے ہیں . اب پروفیسر ڈاکٹر محمد شفقت اللہ (ڈین فیکلٹی آف لینگوئجزا ینڈ اسلامک اسٹدیز، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان)اس کے مدیرِ اعلیٰ، پروفیسر ڈاکٹرممتازخان کلیانی مدیراور ڈاکٹرمحمدساجدخان اور ڈاکٹرمحمدخاورنوازش نائب مدیران ہیں۔
- اے غزال شب: لاہور کی تہذیب کا نمائندہ ناول
- ادبی رسائل و جرائد کے مدیران کے شخصیات نمبر :تحقیقی وتنقیدی جائزہ (بحوالہ خصوصی ادبِ...
- سلینگ اور اردو سلینگ: چند مباحث
- بانو قدسیہ کے پاکستانی ٹیلی ڈراموں میں عورت کے مسائل کا اظہار
- زہرا نگاہ کی شاعری میں تصورِ تاںیثیت اور سماجی شعور
- تہذیب النسواں کی منتخب مضمون نگار خواتین کا نسائی شعور
- نو آبادیاتی ہندوستان میں تانیثی ڈسکورس کے بنیاد گزار مولوی ممتاز علی اور شیخ محمد عبد...
- میونخ میں علامہ اقبال کی تخلیقی اُمنگ
- اردو کالم نگاری میں لاہور کی تہذیب و ثقافت
- فیض کا انقلابی آدرش: نقش فریادی کے تناظر میں
- مابعد جدید افسانہ اور نیر مسعود کی افسانوی مہارتیں
- منیر نیازی کی شاعری میں داستانوی عناصر
- غیر ملکی زبان کےطور پر اردو کی تدریس میں روانی سے پڑھنا، یاد رکھنا اور بھولنا
- ادبی تاریخ نویسی اور ادبی متون کے معنیاتی واہمے میں کشادگی کے امکانات
- فیض اور ترقی پسند تحریک کے حوالے سے تحقیق و تنقید کے نئے مباحث کی ضرورت
- اردو میں منظوم پہیلی کی روایت
- استعماری بیانیوں کی تفہیم اور جدید اُردو تنقید
- جنوبی پنجاب کے مرثیے میں مقامی رنگ
- رومی اور اقبال کا تصورِ عشق و عقل (تلمیحات کے تناظر میں)
- سماجی مسائل کا ادبی اظہار اور یوکرائنی شاعرہ لیسیا یوکراینکا
- سانپ سے زیادہ سیراب اور ہمارے سماجی رویے
- احمد ندیم قاسمی اور بچوں کا ادب
- کلامِ میر کا تشبیہاتی و استعاراتی نظام اور تصورِ محبوب
- علامہ اقبال کا نظریہ قومیت اور وطنیت: ارتقائی جائزہ
- شمس الرحمن فاروقی کی تنقید نگاری (دبستانِ حسن عسکری کے تناظر میں)